جاپان میں غیر ملکیوں کے اعداد شمار۔

  • جاپان میں غیر ملکیوں کے اعداد شمار۔

منسٹری اف جسٹس جاپان کے ریکارڈ کے مطابق  سن 2018ء میں جاپان میں موجود رجسٹر غیرملکیوں کی تعداد 2731093 (ستائس لاکھ اکتیس ہزار ترانوے )افراد ہے ،۔

جو کہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے کہ اس سے پہلے جاپان میں کبھی بھی غیر ملکیوں کی اتنی بڑی تعداد مقیم نہیں رہی ہے ،۔

جاپان میں  رہنے والے غیر ملکیوں کی اس  ریکارڈ نفری کا ریکارڈ بھی جلد ٹوٹنے والاے ہے کیونکہ جاپانی حکومت ، ملک میں بڑہتی ہوئی افرادی قوت کی کمی سے نپٹنے کے لئے غیر ملکی لیبر کے لئے قوانین میں نرمی کر کے  غیر ملکی کام کرنے والوں کے لئے دروازے وا کر رہی ہے ،۔

ٹریننگ کے لئے آئے ہوئے غیر ملکیوں کی تعداد 328,360 افراد بتائی گئی ہے ،۔ جبکہ سٹوڈنٹس کی تعداد 337,000 بتائی گئی ہے ،۔

جاپان میں مقیقم پائے جانے والے بڑے گروپس  ، چینی لوگ ، ساؤتھ کورین اور ویتنامی ہیں

جس کی تعداد چینی 764,720 اور ساؤتھ کورین 449,634 افراد ہے،۔

ویت نامی لوگ جن کی زیادہ تر نفری جاپان میں ٹرینی ویزے پر ہے ان کی تعداد 449,634 افراد بتائی گئی ہے ،۔

غیر قانونی  طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 74,167 بتائی گئی ہے ،۔

غیر قانونی مقیم سب سے بڑا گروپ ساؤتھ کورین ہیں جن کی تعداد 12,766 ہے اس کے بعد دوسرے نمبر پر ویت نامی لوگ ہیں جن کی تعداد 11,131 ہے ۔

تیسرے نمبر پر چینی لوگ ہیں جن کی تعداد 10,119 افراد ہے ،۔

غیر قانونی ساؤتھ کورین اور چینی لوگوں کی تعداد میں گزرے برسوں کی بنسبت واضع  کمی واقع ہوئی ہے ،۔

جاپان میں پرمنٹ ریڈیڈنس کی تعداد 771,568 افراد ہے جن میں ایک بڑی تعداد کورین نسل لوگوں کی ہے یہ وہ لوگ ہیں جو جنگ عظیم کے فوراً بعد سے جاپان میں رہ رہے ہیں  یا کہ ان کورین کی اولادیں ،۔

کورین نسل پرمننٹ ریزیڈنس لوگ 321,416 کی تعداد میں ہیں ،۔

خاور کھوکھر

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.