شوگر کا مریض ، آئیچی کین کی پولیس حراست میں فوت ہوگیا۔
ایچی پریفیکچرل پولیس نے بتایا ہے کہ ایک 43 سالہ بے روزگار شخص، جسے اوکازاکی کے ایک پولیس سٹیشن کے سیل میں نظر بند کیا جا رہا تھا، تین دن تک کھانا نہ کھانے کی وجہ سے 4 دسمبر کو جان سے گزر کیا ہے ۔
پولیس نے ہی بتایا ہے کہ زیر حراست شخص، جو ذیابیطس کا مریض بھی تھا، کو حراست میں رہتے ہوئے بھی کوئی دوا نہیں دی گئی۔
تعزیری حراستی سہولیات کا ایکٹ واضح کرتا ہے کہ جو قیدی کوئی کھاناکھانے سے یا کہ پینے سے انکار کرئے ایسے بندے کو طبی توجہ دی جانی چاہیے۔
نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق 4 دسمبر کو ہوش کھونے کے بعد، زیر حراست شخص کو ہسپتال لے جایا گیا
جہاں اس کی موت ہو گئی۔
پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ موت کی وجہ گردے کی خرابی اور پانی کی کمی تھی۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ شخص 140 گھنٹے سے زیادہ بغیر کپڑوں کے حوالات کے سیل میں قید رہا، ۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو 25 نومبر کو “ کار سرکار میں دخل اندازی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم ہاتھا پائی پر اتر آیا تھا، اپنے کپڑے بھی اتار دیے اور افسران کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔
بعد میں اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ ذیابیطس کا مریض ہے ۔
لیکن افسران نے اس کے لیے کوئی دوا لینے کا بندوبست نہیں کیا اور نہ ہی ڈاکٹر سے معائنہ کرایا۔