نیٹسورس: ناریتا انٹرنیشنل ائرپورٹ جو که جاپان کا ایک بڑا ائر پورٹ ہے اس کا دوسرا رن وے ٢١٨٠ میٹر سے بڑھا کر ٢٥٠٠ میٹر کر دیا گيا اور اس رن وے کو جمعرات کے روز سے هوائی ٹریفک کے لیے چالو کردیا گيا هے
سوائے اے ٣٨٠ ائر بس کے کوئی بھی بڑا جہاز اب اس رن وے پر لینڈ اور اس سے ٹیل آف کرسکے گا ـ
ناریتا کا ایک رن وے جو که ٤٠٠٠ میٹر کا هے اس پر انے والے بڑے جہاز اسی رن وے تک محدود تھے
نئے رن وے سے اڑان لینے والا پہلا جہاز جاپان ائیر لائین کا ایک چارٹر جہاز ٧٤٧ ـ٤٠٠ تھا جس کی منزل هوکائدو کا هاکوداتے ائربورٹ تھی ـ ٤٤٩ سواریوں والا یه جہاز صبح سات بجے سے کچھ هی پہلے اس نئے رن وے سے اڑا ،
اس رن وے کو ایکسٹنڈ کرنے کے لیے اس کی جنبی طرف والی زمن کے مالک سے عرصے سے بات چیت چل رهی تھی لیکن اس کے انکار پر رن وے کو شمال کی طرف بڑھایا گیا هے
پروگرام کے مطابق اس رن ے کو الے سال مارچ میں چالو هونا تھا لیکن فیڈکس کے ایک جہاز کے حادثے کی وجه سے ائر پورٹ کی ٹریفک میں ٢٦ گھنٹے کے تعطل نے نئے رن وے کے کام میں تیزی لانی پڑی تھی ،