نیٹ سورس: جاپان اپنے ملک میں رہنے والے غیر ملکی شہریت کے لوکون کو کو که جاپان کا مستقل رہاشی پرمٹ رکھتے هیں ان کو ووٹ کی اجازت نهیں دیتا ہے ، جیسا که کورین شہریت كے وھ لوگ جن كی تیسری اور چوتھی نسل جاپان میں پیدا اور پروان چڑھی ہے ـ ان میں یه سوچ پائی جاتی هے که وھ بھی جاپانیوں هی کی طرح ٹیکس دیتے هیں توان کو بھی اپنے لوکل ماحول میں رائے دینے کا حق هونا چاہیے
جمعرات کے روز وزیر اعظم یاتو یاما نے کہا ہے که ان کی حکومت مستقل رہائیشی ( ایجیوکین والے) غیر ملکیوں کو لوکل انتخابات کی حد تک ووٹ دینے کے حق کے متعلق سوچ رکھتے هے ـ
انهوں نے کہا که لیکن ابھی فوراً هم اس بات کے لیے بل پارلمنٹ میں پیش نهیں کرسکتے ، اگلے سال کی بحث میں اس بات کے بل پیش کیا جائے گا ـ
دھائیوں سے اس بات کے لیے کوشاں جاپان کے رہائشی کورین ( زائی نیچی کھانکوک جین) لوگوں کی کوشش سے اگر یه قانون بن جاتا ہے تو بعد میں انے والے مزدور پیشه اور دیگر غیر ملکی (مستقل رہائشی پرمٹ والے)بھی رائے دھی کے حق دار هو جائیں گے