ہائی وے ٹول کا نیا نظام ، آنے والے جون کے مہینے سے شروع هو جائے گا

نیٹ سورس: اتوار کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب مائے ہارا سے ایجی نے  بتایا هے که اگلے سال کے جون تک ھائی وے ٹول کا نیا نظام تیار هو جائے گا ، جس کے تحت کچھ هائی وےمختلف سیکشن میں ٹول ٹیکس کی  ادائیگی کا نیا نظام چالو کردیا جائے گا

یه نیا نظام موجودھ حکمران پارٹی کے الیکشن کمپین میں شامل تھا

اس وقت ہفتے اور اتوار کو کاروں پر ایک هزار ین کے ٹول ٹیکس کا نظام ختم کردیا جائے گا

نئے نظام ميں ویک اینڈ چھٹیاں  کے علاوھ عام دنوں میں بھی ٹیکس ریٹ ایک هی رهے گا

انے والے نظام میں زیادھ سے زیادھ ٹول کی کمی کو نظام کو معارف کروایا جائے گا

نیا ٹیکس کچھ اس طرح هو گا

ٹوسٹرو کاروں(660سی سی اور کم) پر ایک ہزار ین

عام کاروں پر 2000 ین

اور ٹرکوں پر 5000 ین

یه ادائیگی ای ٹی سی  پر یا کیش میں کی جاسکے گی ـ

ٹوکیو اور اوساکا کے بڑے شہروں کو احاطه کرنے والے

میٹروپولٹین ایکسپریس وے

اور

ہانشین ایکسپریس وے اس پروگرام میں شامل نهیں هو گے ، ان هر دو سڑکوں کا ٹول ٹیکس برقرار رهے گا

نئے نظام سے بڑی گاڑیوں یعنی ٹرکوں  کو ٹول ٹکس میں بچت هو گی

جس سے مال کی  نقل حرکت میں اضافه ممکن هو سکے گا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.