نیٹسورس:ٹوکیو یہان ہفتے کے روز آٹھ ملکوں کے سفیروں نے جاپان سے اس بات کا تقاضا کیا ہے که وھ بین القوامی شادیوں کی ناکامی کی صورت میں بچوں کی تحویل کے معاملات والے معاھدے پر دستخط کرے ـ
وزیر خارجه اوکادا کاتسویا کے ساتھ ایک میٹنگ میں آٹھ ملکوں کے سفیروں نے ناکام هو جانے والی انٹرنیشنل شادیوں میں بچوں کو دونوں والدین سے تعلق رکھ سکنے کی قانونی سهولت دینے کا مطالبه کیا هے ـ
سفیروں نے 1980 میں ھاگ میں هونے والے کنوینشن میں هونے والے معاھدے پر جاپانی حکومت کو دستخط کرنے کا مشترکه مطالبه کیا هے ـ
جی سیون کے ممالک میں سے صرف ایک جاپان هی ہے جس نے اس معاھدے پر ابھی تک دستخط نهیں کیے هیں ـ
آٹھ ممالک کے سفیروں کی مشترکه سٹیٹمنٹ ميں کہا گیا هے که بچوں کو دونوں والدین سے رابطے میں رھتے هوئے پرورش کا حق هونا چاھیے
آٹھ ممالک جن کے سفیر اس میٹنگ مں شامل تھے ان کے نام هیں
آمریکه ، فرانس ، اسٹریلیا ، برطانیه ، کینیڈا ، اٹلی ، نیوزی لینڈ ، اور سپین
جاپان اور امریکه کی ایک میٹنگ اس ماھ کے شروع ميں بھی هوئ تھی جس ميں اسی معاملے پر بات چیت هوئی تھی