موسم کی پہلی برف باری ٹوکیو میں 38 لوگ زخمی کئی نے ھڈیاں تڑوا لیں

نیٹ سورس: موسم کی پہلی برف باری سے ٹوکیو ميں سوموار کی شام سے منگل کی صبح تک کم از کم ٣٨ لوگوں کو زخمی هونے کی اطالاعات ملی هیں
جن میں سے سات لوگ وھ هیں جنہوں نے ھڈیاں تڑوا لیں هیں جن کی عمر 30 سے 75 سال کے دوران ہے
سگینامی وارڈ ميں ایک ٧٥ ساله خاتون نے سوموار کی شام اپنے گھر کے لان ميں پھسل کر بائیں بازو کی ھڈی تڑوالی ہے جبکه ایک ٦٣ ساله خاتون دوکان کے سامنے پھسل کر دائیں ٹانگ کی ھڈی توڑ بیٹھی ہے ـ
زخمی هونے والے 38 لوگوں میں دو سال سے لے کر چھیاسی سال کی عمر کے لوگ شامل هیں ، کھانتو کے علاقے (ٹوکیواور اس کے شمالی مفاضات)میں گنماں کے شہر مائے باشی میں تین سنٹیمیٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے جبکه سائیتاما کے کماگایا شہر میں دو سنٹی میٹر ، ٹوکیو کے کاروباری علاقے اوتے ماچی میں ایک سنٹی میٹر ، اور اباراکی کے میتو اور کاناگاوا میں بھی برف ریکارڈ کی گئی هے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.