آسا شوریو نے سومو چھوڑ دی

اساہی: مشهور منگولین سومو ریسلر جو که جاپان کی روایتی کشتی سومو میں ایک بڑا نام ہے اس نے سومو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ـ اس بات کا اعلان خو اسا شوریو نے جمعرات کے روز کیا هے
جنوری کی سوله کو ایک پارٹی میں شراب کے نشے میں اسا شوریو نے ایک جاننے والے کو مکه مار کر اس کی ناک کی ھڈی توڑ دی تھی ، جس کي لیے سومو ایسوسی ایشن نے اس سے وضاحت مانگی هے ـ
اسا شوریو 25 دفعه چمپن بن چکا ہے جو که ایک سومو کشتیوں کی تاریخ میں ایک بڑا مقام هے
اسا شوریو اس سے پلے بھی ایک سکینڈل میں بدنام هو چکا هے جو که 2007 میں اس گو اپنے ملک منگولیا جاکر فٹ بال کھیلنے سے شروع هوا تھا ، جاپان میں اسا شوریو خود کو زخمی بتا کر سومو کشتیوں کے ٹورنامنٹ میں شامل نهیں هوا تھا لیکن منگولیا ميں فٹ بال کھیتے هوئے اس کے ویڈیو نے یه سوال اٹھایا تھا که اگر یه زخمی هے تو فٹ بال کیسے کھیل رها هے ـ
یاد رهے جاپانی معاشرے میں جھوٹ کو بڑا جرم سمجھا جاتا ہے ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.