تسونامی کا خطرھ ٹل چکا هے ، جاپان کی ساری ڈویژنوں کی کلئرینس

نیٹ سورس: براعظم امریکه کے ملک چلی میں آنے والے زلزلے جس کو آٹھ اعشاریه آٹھ رچرسکیل پر ریکارڈ کیا گیا تھا   اس زلزلے سے بحر اوقیانوس کے جزائیر اور جاپان میں تسونامی کا خطرھ پیدا هو گیا تھا ـ جاپان مين 15 سال بعد بڑے پیمانے پر  تسونامی کے خطرو سے خبردار کیا گیا تھا ، جابان کی ساری ڈویژن جن کی تعداد 47 هے میں تسونامی سے متاثر هونے کا امکان تھا ، محمکه موسمیات کے مطابق  آوموری ، ایواتے اور میاگی میں تسونامی کی بلندی تین میٹر تک هونے کا امکان تھا

اتوار کو جاری کونے والے اس الرٹ کو بعد میں کم کردیا گیاتھا ، جاپان کے مختلف علاقوں میں تسونامی کی بلندی ایک میٹر سے ایک میٹر 45 سینٹی میٹر تک ریکارڈ کی گئی هے

جاپان میں اس تسونامی سے کوئی جانی نقصان نهیں هوا هے

اج سے پندرھ برس پہلے 1993  میں تسونامی الرٹ جاری کیا گیا تھا جب هوکائیدو کے ایک جزیرے اوکوشیری میں 7 اعشاریه 8  رچر سکیل کا زلزله آیا تھا ـ