پاکستان ایسوسی ایشن کے نام سے ذاتی پیغام بھیجنے پر ایک اعتراض

اسلام و علیکم

 

آج کل ہر طرف پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے الیکشن کی گہما گہمی ہے ۔

اگر اس طرح ایک متحد ایسوسی ایشن وجود میں آجائے ، تو یقیناً اچھی بات

 

ہوگی ۔ لیکن میرا دل ڈرتا ہے کہ پھر کہیں گروپ بندی نہ ہو جائے ۔

 

مجھے جاپان أئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ، لیکن میں پڑھی لکھی ہوں اور

پاکستان ایسوسی ایشن کے معاملے پر میں نے کچھ تٗحقیق کی ہے ۔ مجھے پتا

چلا ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن کے انتخابات جب باقاعدگی سے ہوا کرتے

تھے ، تو اس تسلسل کو خراب کرنے والےکچھ لوگ تھے ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ھی دوسری ایسوسی ایشنیں

وجود میں آئیں ۔ پھر ان کے بعدایک شخص ان پر مسلط ہو گیا ۔

یہ دنیا کا واحد جنرل سیکرٹری تھا جو صدروں کو برطرف کرتا رہتا تھا ۔

اور پھر اس نے کمیونٹی کے نیٹ اخباروں اور کیمروں کے سامنے تحلیل کا

اعلان کیا تھا ، لیکن اب بھی ایسوسی ایشن کا نام استعمال کر رہا ہے ۔

مجھےانٹرنیٹ پر یہ خبر پڑھ کر انتہائی افسوس ہوا کہ وہ

پاکستان ایسوسی ایشن کے نام سے یوم پاکستان کی مبارکباد کی میل بھیج

کر رہا ہے ۔ میں اس پر شدید احتجاج کرتی ہوں ۔ اور انتخابی امیدواروں

سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اس کی مذمت کریں ۔ اگر صدارتی یا دیگر مرکزی

امیدوار ڈر یا مصلحت کے باعث ایسا نہیں کرتے ، تو پھر وہ بھی کمیونٹی

کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں ۔

میں ایک ھاؤس وائف ہوں آپ اپنی خبر میں میرا حوالہ بے شک دیں ، لیکن

میرا نام نہ دیں ۔ شکریہ ۔

ـ ـ ـ ـ  بھٹی ، اوساکا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.