سٹی بنک جاپان دنیا کی پہلی سمارٹ بنکنگ برانچ شروع کررها ہے

نیٹ سورس: سمارٹ بنکنگ کے نام سے سٹی بنک جاپان اپنی برانچیں کھول رها هے جو که ٹوکیو کے نیهون باشی اور مارو نو اوچی کے علاقے میں واقع هوں گی ، یهاں ایک بڑا پینل لگایا جائے گا جس کا سائیز چار اعشاریه تین میٹر لمبائی اور دو اعشاریه آٹھ میٹر چوڑائی میں هو گا ، اس پینل پر فنانس مارکیٹ کا ڈیٹا اور نیوز دیکھی جا سکیں گی اور کسٹمرز کے ساتھ ویڈو کانفرنس کا انتظام هو گا جس کے لیے چوبیس گھنٹے تکنیکی سپورٹ مہیا هوگی ـ
سٹی بنک کے صدر اور چیف ایگزکٹو جناب ڈارین بکلي نے بتایا ہے که یه جو کام هم اج سٹارٹ کر رهے هیں یه ریٹیل بنکنگ میں ایک تجربه ہے اور اکر یه کامیاب هو جاتا هے ،یه کامیابی کی اک مثال هو گی اور سٹی بنک اس سسٹم کو دنیا بھر ميں اپنی براچوں میں نصب کرئے گا
جاپان میں اس سسٹم کو شروع کرنے کے متعلق انہوں نے رپوٹروں کو بتایا که جاپانی مارکیٹ ڈیجیٹل دور ميں ایڈوانس تریں ہے اور یهاں کا معیار بھی بھی دنیا بھر میں بہت اونچا ہے ـ یه وھ مارکیٹ ہے جہاں گاہک کوالٹی کی مانگ کرتے هیں ، اگر هم اس مارکیٹ مين کامیاب هو گئے تو مجھے یقین ہے که هم هر جگه کامیاب هو جائیں گے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.