ایک سینئیر حکومتی اھلکار نے یهاں سوموار کے روز بتایا ہے که حکومت اس بات پر سنجیدگي سے غور کررهی هے که غیر ملکی مریضوں کے لیے میڈیکل ویزے کی کیٹگری کا اجراء کیا جائے ، تاکه غیر ملکی لوگ جاپان کی ھائی کوالٹی میڈیکل تکنیک سے فائیدھ اٹھا سکیں ـ حکومت کا خیال ہے که ایشیائی ممالک کے دولت مند مریضوں کو اس پالیسی میں دلچسپی دلائی جائے تاکه جاپان کی میڈیکل انڈسٹری کو بھی فائیدھ هو ـ
حالیه قانون کے مطابق مریضوں کو ٩٠ دن کا ویزھ دیا جاتا ہے اور جو مریض اپنی مرض کی طوالت کی وجه سے اس ویزے کو ایسٹنڈ کرنا چاھتے هیں ان کی درخواستیں بعض دفعه تکنکی وجوھ سے مسترد کردی جاتی هیں ـ
حکومت کا خیال کے که ویزے کی ایکسٹنشن میں سہولت دی جائے
وزارت صحت اس بات کی بھی کوشش کررهی هے که غیر ملکیوں کو ان کے ممالک میں کی گئی انشورنس سے هی جاپانی ھسپتالوں میں ادائیگی کرنے کی سهولت بھی دی جائے