سٹرابیری کی کاک ٹیل ـ
اوتسنومیا کاک ٹیل کلب ، یه کلب تھوچی گی کین میں ریسٹورینٹ اور باروں کا ایک کلب هے ـ
اس کلب نے سٹابری کی ایک کاک ٹیل متعارف کروانے کا پروگرام بنایا ہے
جو که اس کلب کے سارے ٢٨ ممبر باروں اور ریسٹرینٹوں میں بیچا جائے گا ـ
کلب کا عزم ہے که اوتسنومیا شہر کو سٹی آف کاک ٹیل کے نام سے ابھارا جائے ـ
یه کاک ٹیل مینیو میں انے والی بہار کے موسم تک رہے گی ،
چھوٹے پودوں پر لگنے والا ایک پھل جس کو جاپانی میں ای چی گو اور فارسی میں توت فرنگی کہتے هیں ـ
جاپان کی تھوچی کین میں سٹرابیری کی فارم بہت هوتی ہے
تھوچی گی کین کی سٹرابری اپنی خوشبو اور ذائیقے کی وجه سے جاپان میں بہت پسند کی جاتی ہے ـ