نیٹ سورس: جاپانی وزیر اعظم هاتو یاما یوکیو کے دادا ھاتو یاما ایچیرو جو که خود بھی جاپان کے وزیر اعظم رهے هیں ، مظاہرین نے ان کی قبر کے کتبے اور ان کی بیوی (کآور)کے قبر کتبے پر بھی پیلا پینٹ انڈیل دیا هے .
یه پینٹ انڈولنے والوں کا کچھ معلوم نهیں هو سکا ہے پولیس جو که اس قبرستاں کو گرد گشت کرتی هے ان کی رپورٹ میں بھی کوئی غیر معمولی بات نظر نههں ائی تھی . ایک اندازےکے مطابق یه وادات صبح پونے چھ بچے کے قریب کی گئی هے .
وزیر اعظم هاتو یاما نے اس احتجاج نما واردات کے بعد خود قبرستان کا دورھ کیا هےا ور مرحومین کے لیے دعا کی هے
یاد رهے ان دنوں جاپانی وزیر اعظم اپنے انتخابی وعدوں کو پورا ناں کرسکنے کی وجه سے معاشرے میں نامقبول هوتے جارهے هیں ، ان واعدوں میں تین مشہور وعدے تھے امریکی فوجی اڈوں کا انخلا یا اوکی ناوا سے منتقلی ، هائے وے ٹول کو مفت کرنا ، اور بچوں کے ماھانه الاؤنس کو بڑھانا اور مدت میں توسع کرنا.
لیکن اؤل ذکر وعدے کو پورا نه کرسکنا ،اور دوسرے دو وعدوں میں تکنیکی وجوھ پیدا کردینے سے وزیر اعظم سخت پریشر میں هیں .
اور عوام کی ایک بڑی تعداد ان سے غصے میں هے