ڈیمو کریٹک پارٹی اف جاپان کے سیکرٹری جنرل اوزاوا ایچیرو کو پبلک پراسکیوٹر نے مالیاتی فنڈ سکینڈل میں بدنظمی کے متعلق سوالات کے لیے بلایا ہے ، ٢٧ اپریل کو ایک خود انحصار جیوری نے اس بات کا فیصله دیا تھا که اوزاوا ساں اس فنڈ اسکینڈل میں مشکوک هیں ، جس کی وجه سے بدھ کے روز پبلک پراسکیوٹر نے ایک درخوست میں سیکرٹری جنرل اوزاوا ایچیو رو کو انکوائیری کے لیے بلایا ہے ، پبلک پراسکیوٹر نے یه درخواست تین دیگر افراد کی بھی بھیجی هے ، یه تینوں صاحبان ھاؤس اف ری پریزنٹیٹیو کے ممبر هیں جن کے نام هیں ، ایشیکاوا توموهیرو،اوکوبو تاکانوری ، ایکے دا متسموتو.
مڈکورا بالا افراد ڈیموکریٹک پارٹی اف جاپان کے سکرٹری جنرل اوزاوا ایچی رو کے سیکرٹری رهے هیں ، پبلک پراسکیوٹر ان سے اس بات کی تحقیق کرئےگا که کہیں یه لوگ اپنے باس کے ساتھ کسی خفیه منصوبے میں تو شامل نہیں رهے هیں ، ہر جاز افراد سوالات کے جواب دینے پر راضی هیں ،