هایابوسا کیپسول کو سگامی هارا شہر میں پبلک کے دیدار کے لیے رکھا جائے گا

اخبار: کاناگاوا کیں کے شهر سگامی ہارا کی بلدیه نے بتایا هے که هابیسا نامی کیپسول جو که خلا کی سات سال کی مسافت کر کے واپس پہنچ چکا ہے اس کو عام لوگوں کے دیکھنے کے لیے رکھا جائے گا ، جولائی کی ٣٠ اور ٣١ تاریخ کو صرف دو دن کے لیے عام لوگ اس کیپسول کو دیکھ سکیں گے  ، سگامی هارا شہر کے سٹی میوزیم میں صبح ساڑھے نو سے شام پانچ بجے تک اس کو دیھا جاسکے گا، یاد رہے هایا بوسا نامی یه کیپسول اپنی سات سال کی مسافت  که ٣٠ کروڑ کلومیٹر  کا فاصله طے کرکے ١٣ جون کو اسٹریلیا کے صحرا میں نازل هوا تھا  ، جاپان کی ملکیت هونے کی وجه سے جاپان کے خلائی تحقیق کے مرکز جو که سگامی هار میں واقع ہے میں منتقل کردیا گیا تھا.

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.