الیکشن کمیشن برائے پاج کی پریس ریلیز نمبر ٢٣ ،
اج مورخہ ٢١ جولائی ٢٠١٠ء کو بمقام ہنزھ ریسٹورینٹ ، میں الیکشن کمیشن ممبران کی ایک میٹنگ هوئی ، میٹنگ میں الیکشن کمیشن گے پانچ ممبران رئس صدیقی ،طیب خان ، حاجی الیاس ، قدوس بھٹی اور کمال رضوی صاحبان نے شرکت کی الیکشن کے چھٹے ممبر ڈاکٹر عمران صاحب جو که ان دنوں کناڈا ميں هیں ان سے فون پر رابطہ رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل امور طے پائے هیں ،
- مورخه ٢٩ اپریل کو فریقین ( الیکشن کے امیداوار ) کے مابین کئے گئے معاہدے کے مطابق تین پریفکچر ، کاناگاوا ، شیزوکا اور گیفو میں دوبارھ پولنگ یکم اگست کو هو گی.
- کاناگاوا میں دو ،شیزواوکا میں دو اور گیفو ميں ایک منجملہ پانچ پولنگ اسٹیشن هوں گے ، اس سلسلے ميں ذمہ داریاں اور انتظامات ممبران کے درمیاں طے پاچکے هیں ، الیکشن کمیشن کو اس ميں کوئی دشواری یا رکاوٹ نہیں هے
- پولنگ ١١ بجے دن سے شام سات بجے تک هو گی اس کے بعد کوئی عذر قابل قبول نهیں هو گا پانچوں پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن کے ممبران موجود هوں گے
- پولنگ کے بعد گنتی کے وقت امیدواروں کے ایک نامزد کرردھ نمائندے کو انے کی اجازت هو گی ، میڈیا کو انے کی اجازت ہے البته کوئی سوال یا اعتراض کی اجازت نهیں هے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی اور اخری هو گا ، کوئی عذر یا اعتراض قابل قبول نہیں هو گا
- پانچوں پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ مکمل هونے کے بعد ٣ آکست کو تمام بیلٹ پیپر کی گنتی هو گی ، اور نتائیج کا اعلان ٣ آگست کو هی کردیا جائے گا
- ٨ آگست کو تقریب حلف برداری هو گی اور اس کے اخراجات اور انتظامات کامیاب امیدوار کے ذمہ هوں گے
جاری کردھ ممبران الیکشن کمیشن برائے پاج
ممبران کی تصاویر میٹنگ کے دوران
[nggallery id=85]