غیر ملکی جرائم پیشه گروھ جاپان کو ہدف بنانے میں زیادھ هوشیار هوتے جارهے هیں

اخبار: جاپان کی قومی پولیس ایجنسی نے اپنے ایک وائیٹ پیپر میں کہا هے که غیر جاپانی جرائم پیشه گروہوں کی جاپان کو هدف بنانے کی سرگرمیوں میں اضافہ هوا ہے ، کثیر القوامی گروھ جاپان ميں مختصر عرصے کے لیے داخل هوکر چوری یا دوسرے جرم کرکے پرواز کرجاتے هیں ، ایسے لوگ جاپان میں موجود جرائم پیشه منظم لوگوں کے رابطے میں رہتے هوئے بار بار جرائم کے مرتب هو رهے هیں ، جاپان کی قومی پولیس ایجنسی کے وائیٹ پیپر میں بتایا کيا هے که انڈرگروانڈ بنکنگ ، جعلی شادی ، اور سکریپ یارڈ ان جرائم کی بنیادی مثالیں هیں . پچھلے مہینے یعنی جون ميں پولیس نے اسی تناظر ميں کوئی ٤٠٠ سکریپ یارڈ پر چھاپے مارے تھے ،  جن میں سے کچھ سکریپ یارڈوں پر چوری کی کاروں کو کھول کر ایکسپورٹ کرنے اور چوری کی ہیوی ڈیوٹی مشنری کو ٹھکانے لگانے کا جرم کیا جاتا تھا، پولیس کے مطابق سال ٢٠٠٤ عیسوی کے مقابلے ميں اس قسم کے جرائم ميں ٤٠ فیصد کمی هوئی هے اور پولیس اس قسم کے جرائم کو بڑی تندہی سے ختم کرنے کی کوشش کررهی هے ، جس کے لیے غیر جاپانی لوگوں کے متعلق معلومات لینے کا انتظام بھی شامل هے .

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.