انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان
اگر تم خیرات ظاہر دوتو وہ بھی خوب ہے اور اگر پوشیدہ دو اور وہ بھی اہلِ حاجت کو تو وہ خوب تر ہے اور(اسی طرح کا دینا)تمہارے
گنا ہوں کو بھی دور کر دیگا اور خدا کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے{سورۃالبقرہ آیت271}
اپیل برائے امدادِ متا ثرین ِ سیلاب زدگان ِ پاکستان
{ ۶اگست۲۰۱۰} انٹر نیشنل ویلفیئر کلب تویاما جاپان کی تما م پاکستا نی بھا ئیوں اور بہنوں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ پاکستان میں تا ریخ کے بدترین سیلاب کی تبا ہ کاری سے متا ثر ین کی امداد کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔
اور اس ناگہانی آفت کے وقت ایک مخلص مسلمان اور محب ِ وطن پاکستانی ہونے کا بھرپور مظا ہرہ کریں۔اس المناک موقع پر متا ثر ہونے والوں کے غم میں شریک ہوکر انکی بحالی کے لیے اپنے عطیات بزاتِ خود یا انٹر نیشنل ویلفیئر کلب تویاما جاپان کے اکاوئنٹ میں جمع کراکر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔
ذرا سی دیر کے لیے سوچیں اْن کی جگہ اگر آپ ہوتے تو کیا کرتے ۔اب مزید سوچنے کا وقت نہیں دوستوں جلد ازجلد عطیات دیکر ڈھیروں دعائیں حا صل کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین ۔
انٹرنیشنل ویلفیئر کلب تویاما جاپان
پوسٹ آفس اکاوئنٹ نمبر ۔17516411-13210
فائنا نس سیکریٹری: عرفان میمن،6273-9445-090
رابطہ سیکر یٹری: ایاز احمد، 1786-4254-080
درخوا ست گزار۔ صدرِ کلب۔ نواب علی بہلم