انٹرنیشنل و یلفیئر کلب تویاما جاپان ویلفیئر اسکیم نمبر1کی دوسری قرعہ اندازی

16اگست ۲۰۱۰ [رپورٹ شاہد خان ] انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما کی جانب سے اعلان کردہ ویلفئیر اسکیم نمبر ۱ کی دوسری قرعہ اندازی قا ئم مقا م صدر محمد شاہد خان کے آفس میں بعد نماز ظہر کی گئی۔ جس میں قا ئم مقام صدر شاہد خان ،فا ئنا نس سیکر یٹری عرفان میمن ، محمد امتیا ز، ضیاء احمد، ریحان الحق،لیاقت علی اور نعیم الدین نے شرکت کی ۔کلب کے صدر جناب محمد شاہد خان نے قرعہ اندازی کے لیے تویا ما کے نوجوان کرکٹر ریحان الحق کو دعوت دی ۔

ریحان الحق نے تویاما میں حا لیہ د نوں میں کر کٹ کے میچ میں تویاما ڈولفن کی نما ئندگی کر تے ہوئے تویاما ٹا ئیگر ز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے لگا تار 7 چھکے لگا کر تویاما کر کٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قا ئم کیا ہے۔ قر عہ جنا ب اشرف بھا ئی(سہارہ ٹریڈنگ)کے نام کا آیا۔

آخر میں جنا ب امتیاز بھا ئی نے اپنے خیا لات کا اظہا ر کر تے ہو ئےکہا کہ یہ ایک اجتما عی نیکی کا عمل ہے اور اسکو جاری رہنا چاہیے ۔ویلفئیر کلب کی ایسی مثبت سرگرمیاں قا بل ِ تعریف اور قابلِ تقلید ہیں ۔اس اظہارِ خیال کے بعد جنا ب امتیاز بھا ئی نے عامر بٹ اور شیراز بٹ کی والدہ اور اشرف بھا ئی کے جواں سال بھتیجے کی مغفرت اور پاکستان کے لیے خصو صی دْعا کروائی ۔ اسکیم کا مختصر تعارف درجہ ذیل ہے ۔ تعا رف اس اسکیم کے تحت آپ غر یب اور مستحق افراد کی مدد خود اپنے ہاتھوں سے کر سکتے ہیں۔اور اپنی آخرت اور دنیا کی پریشا نیوں اور مصیبتوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں کیو نکہ صد قہ و خیرات آنے والی بلاوٰں کو ٹا ل دیتا ہے۔ اس اسکیم میں شرکت کر نے والے حضرات ہر مہینہ ۵۰۰۰ین جمع کراتےہیں اور مخصوص تا ریخ کو قرآہ اندازی کےذریعے منتخب ہونے والے کو کل رقم ادا کر دیجاتی ہے۔ اور اس طرح ایک خطیر رقم سے آپ اپنے قرب و جوار کے مستحق افراد کی مدد خود اپنے ہا تھو ں سے کر کے دلی سکون و اطمینان حا صل کر کے اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔

یاد رکھیں اس اسکیم میں آپ صدقہ و خیرات کی رقم استعمال کر سکتے ہیں۔مزید معلومات و مشورہ کے لیے رابط کریں۔ شاہدخان:۔8265-9335-090 ایازاحمد:۔09062771999 عرفان میمن:۔6273-9445-090

i_w_c_t_jwelfareschemeno1

انٹرنیشنل و یلفیئر کلب تویاما جاپان
ویلفیئر اسکیم نمبر1کی دوسری قرعہ اندازی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.