پاکستان کی مدد کے لیے جاپانی فوجیوں کی روانگی

اخبار:جاپان کے حکومتی ترجمان نے بتایا ہے که پاکستان میں فلڈ کے متاثرین کی مدد کے لیے پچاس فوجیوں کا ایک گروپ هیلی کاپڑوں کے ساتھ ہفتے کے روز پاکستان کے لیے روانہ هو گیا هے، جاپانی فوج کا یه امدادی گروپ اتوار کے روز پاکستان پہنچ جائے گا جہان یه لوگ ملتان کے قریب متاثرین کی مدد کا کام کریں گے، ہیلی کاپٹر سوموار کے روز پہنچیں گے
وزیر دفاع کیتازاوا توشیمی نے جمعےکے روز ایک حکم جاری کیا هے جس کے تحت چھ ہیلی کاپٹر اور ٥٣٠ جاپانی ڈفینس فورس کے ممبران پاکستان کی امداد کو پہنچیں گے
ان جاپانی فوجیوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں هو گا، ان لوگوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج پر انحصار کیا جائے گا
جاپانی ہیلی کاپٹر دوہزار پانچ کے بعد پہلی بار ملک سے باہر جارهے هیں ، پچھلی دفعه بھی جاپانی ہیلی کاپٹر پاکستان کے لیے هی ملک سے باهر گئے تھے ، پچھلی دفعه یه هیلی کاپٹر زلزله زدگان کی مدد کے لیے باهر گئے تھے
یاد رهے که جاپان کی پاکستان کے لیے اس امدادی کاروائی کے لیے جاپان میں دھوم مچانے والی پاکستانی سیاسی پارٹیوں میں سے کسی سیاسی پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.