مشتاق قریشی کی شاعری

دین اور لادین
دین و ایمان کو لادین سے ملاتے هو
غضب خدا کا تم قران کو جلاتے هو
خزانہ قارون سے دیتے هو اگر خیرات
بھیک میں جان کا نذرانہ لیے جاتے هو

دل مسلم کی پہچان
اپنے سائے سے ڈر رهے هیں قران جلانے والے
مٹ نہیں سکتا کسی باطل کے مٹانے سے ایمان
ہم نے سینوں میں اتارا ہے خدا کا فرمان
منفرد ہے دل مسلم کی زمانے میں پہچان

احترام قران

کونسا تعلق ہے دہشت گردی کا ایمان سے؟
بند کردو خوامخواه کا شورعمر بھر کے لیے
اسمانی کتابوں کا احترام کرو دل مسلم کی طرح
ورنہ هو جائے ناں کچھ اور ، عمر بھر کے لیے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.