انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان اور دنیا ایک ہے

تویاماکین{رپورٹ،شاہدخان}۱۷ اکتوبر ٫۲۰۱۰

امیزو سٹی اور تویاما کین کے زیر انتظام انٹر نیشنل فیسٹیول (دنیا ایک ہے)کا اہتمام کیا گیا جس میں تویاما میں موجود مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے اپنے وطن کی نمائندگی کی جس میں جاپان،کوریا،چین، براذیل ،افریقہ،ویتنام،نیپا ل ، روس،فلیپائن ،مصر،شام،انگلینڈاور پاکستان کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما نے کی۔

فیسٹیول کا آغاز امیزو سٹی کے میئر جناب موتوشی نا تسونو صاحب نے کیا۔جس کے بعد میئر صاحب نے فیسٹیول میں لگا ئے گِئے اسٹالز کا دورہ کیا ۔

انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی طرف سے پاکستانی کھانے،ملبوسات،ذیورات،تصویری نمائش،مہندی لگانے کا انتظام اور پروجیکٹر پر پاکستانی ثقافتی ومعلوماتی وڈیو کا انتظام کیا گیا۔ جناب میئر صاحب نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کرتے ہو ئے انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی کوششوں کو سراہا اور خصوصاَ مہندی لگانے کے اسٹال پر اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اسکے بعد برازیل کمیونٹی کی طرف سے سْر یلی دھنوں پر روایتی رقص سانبھا پیش کیا گیا۔جس پر میئر صاحب سمیت حاضرین محفل بھی جھوم اْٹھے۔مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا پاکستانی اسٹالز پر تانتا بندھا رہا۔

پاکستانی کھانے کے اسٹال کا اہتمام دل ریسٹورنٹ کی جانب سے کیا گیا جس نے لوگوں کے دل لوٹ لیے پاکستانی کھانے کے اسٹال پر پاکستان ایسوسی

ایشن جاپان تویاما کے صدر جنا ب ملک ممتاز کی جانب سے فری کولڈ ڈرنک کا انتظام تھا۔ اس فیسٹیول میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے صدر جنا ب نواب علی،نائب صدر شاہدخان اور ممبرانِ کلب تہہ دل سے پاکستانی کمیونٹی کے شکر گزار ہیں کہ انکی بھرپور شرکت نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی اس کاوش میں ہما رے شانہ بشانہ رہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سےدعا گو ہیں کہ وہ ہرپاکستانی کو پاکستان کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

پاکستان زندہ باد۔جاپان پائندہ باد
[nggallery id=93]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.