حاجی خسرو خان کی مخلصانہ کوشش کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ناصر ناکاگاوا

ناصر ناکاگاوا

حاجی خسرو خان کی مخلصانہ کوشش کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ناصر ناکاگاوا
حاجی خسروخان کا آگے بڑھ کر مخلصانہ کوشش اور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر میں انھیں سلام کرتا ہوں اور انکی اس بے لوث پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کسی بھی شخص سے مصالحت کے لئے حاضر ہوں۔ناصر ناکاگاوا
پاکستان مسلم  لیگ نواز جاپان کے سینئر نائب صدر حاجی خسرو خان کے بیان پراردو نیٹ جاپان کے ناصر ناکاگاوا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آج کے دور میں کسی دو افراد یا گروپ کی لڑائی میں زیادہ تر لوگ تماشہ دیکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، ایسے میں حاجی خسرو خان کا آگے بڑھ کر مخلصانہ کوشش اور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر میں انھیں سلام کرتا ہوں اور انکی اس بے لوث پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کسی بھی شخص سے مصالحت کے لئے حاضر ہوں ، حاجی خسرو خان جب اور جہاں چاہیں گے میں سر کے بل چل کر آئوں گا۔ تاہم حق و سچ لکھنے اور شائع کرنے پر سودے بازی نہیں کرونگا۔ناصر ناکاگاوا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قانون پسند شہری ہیں اور دوسروں کی عزت و احترام کرنا اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کو بھی وہ ایک گناہ تصور کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ابھی تک انھوں نے کسی بھی فرد یا گروپ کے سے پنجہ آزمائی کرنے میں پہل نہیں کی ہے انھوں نے اب تک جو بھی لکھا ہے وہ ہمیشہ ردِ عمل اور خود دفاعی کے طور پر لکھا ہے اور آئیندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گی۔اس کے باوجود اگر ان سے انجانے میں کوئی غلطی سرزد ہوئی ہو اور اسے ثابت کردیا جائے تو وہ اسکے لئے تہہ دل سے معذرت کریں گے اور یہی وہ اپنے مخالفین سے توقع رکھتے ہیں۔ناصر ناکاگاوا نے مزید کہا کہ وہ کسی کو پہلے نہیں چھیڑتے مگر انھیں چھیڑنے والے کو بھی وہ کبھی نہیں چھوڑتے خواہ وہ کتنا بھی طاقتور یا مالدار کیوں نہ ہو اور وہ اللہ کے سوا کسی انسان سے خوف نہیں کھاتے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ حاجی خسرو خان کے مشکور ہیں کہ انھوں نے جاپان میں مقیم کمیونٹی میں پائی جانے والی صورتِ حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اسے ختم کرنے کے متمنی ہیں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.