جاپانی فرم نے ایٹمی رازوں کے افشاء کی سختی سے تردید کی هے

اخبار: جاپان کی نیوکلیور فیول فرم نے اس بات کی تردید کی هے که ان کی طرف سے ایٹمی راز لیک هونے کی وجه سے شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام چل رها هے
انہوں نے یه تردید اس لیے کی هے که ایک رپورٹ کے متطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے که انہوں نے اپنا نیا یورینم افزودگی کا پلانٹ جاپان کے ایک پلانٹ کو ماڈل  بنا کربنایا هے
جاپان کا یه ایٹمی پلانٹ جاپان کے شاملی علاقے اوموری کین کے ایک چھوٹے سے گاؤں  روکاشو میں واقع هے
جاپان کی ایٹماک انرجی ایجینسی کا بھی کہنا ہے که یهاں کی معلومات پر سخت کنٹرول ہے اور ان کے لیک هونے کے امکانات نه هونے کے برابر  هیں
نیوکلیر فیول کمپنی کا کہنا ہے که پلانٹ میں داخلے کے سخت اصول هیں اور غیر مطلق شخص یهاں داخل نهیں هو سکتا
هفتے کے روز انٹر نیٹ پر شائع هونے والی ریپوٹ میں کہا گیا هے که
ایک امریکی سائسدان نے کها ہے که اس کو ١٢ نومبر کو ایک شمالی کوریا کے اعلی افسر نے بتایا تھاکه شمالی کوریا کے ایٹمی پلانٹ کے سینٹری فیوجز مقامی طور پر هی تیار کیے گئے ههں لیکن ان کے ڈیزائین هالینڈ کے آلمے لو پلانٹ اور جاپان کے روکاشو پلانٹ سے لیے گئے هیں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.