تویاما کین 22نومبر۲۰۱۰۔رپورٹ شاہدخان
۔ الحمدوللہ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کی ویلفئیر اسکیم نمبر ۱ کی پا نچو یں قرعہ اندازی کی تقریب ۱۵ نومبر کو بعد نمازِعشاء
ویلفئیر ہاوس تویاما میں ہوئی۔ جس میں تویاما کی معروف شخصیات اور کلب کے ممبران نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حافظ ذبیر صا حب نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد صدرِکلب جنا ب نواب علی بہلم نے حا ضرین ِ محفل کو
ویلفئیر اسکیم کے با رے میں اور انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے آیندہ کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔
قرعہ جنا ب شا ہین صا حب کے صا حبزادے عاقب شا ہین نے نکا لا۔ قرعہ جے پی ٹریڈنگ کے روحِ راوں جنا ب شہزاد علی بہلم
کے نام نکلا۔ جس کے بعد پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے خصو صی دْعا جنا ب امتیاز صاحب نے کروائی ۔ تقر یب کے اختتام پر تما م حا ظرین کے لیے انٹرنیشنل ویلفِیر کلب کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی یہی کوشش اور نظریہ ہے کہ نا صرف تویاما بلکہ پورے جاپان میں پاکستان کے بہتر امیج اور پاکستانی کمیو نٹی کی فلاح وبہبود کی کوشش جاری وساری رہے۔ اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں ہمارے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرما ئے۔آمین
[nggallery id=96]