انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کی طرف سے اطلاع عام

انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان

ویلفیئر اسکیم نمبر1تقریبِ قرعہ اندازی

کیا یہ لوگ نہیں جا نتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سےتوبہ قبول کرتا ہے اور صدقات [و خیرات] لیتا ہے اور بے شک خدا ہی توبہ قبو ل کرنے والا مہربان ہے

{سورۃالتوبہ آیت 104}

اطلا ِع عام

{تویاماکین،شاہدخان} انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان تما م ممبرانِ کلب اور ویلفئیر اسکیم نمبر 1 کے ممبران کو مطلع کر تا ہے کہ ویلفئیر کلب کی اسکیم نمبر 1 کی چھٹی قرعہ اندازی کی تقریب ویلفئیر ہاوس تویاما میں انشاءاللہ کل بروز منگل 14 دسمبر کو بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔ جس میں محرم الحرام کے حوالے سے شہدائے کربلا کے لیے خصوصی دُعا کی جائے گی۔اور پاکستان کے بہتر حالات کے لیے دعا ئَے خیر اور تویاما کین میں مْقیم سنِیر پاکستانی وسیم بیگ کے والد کی مغفرت کے لیے اجتما عی دُعا کی جا ئے گی۔ لہذہ تمام ممبران اور اہلِ تویاما سے گزارش ہیکہ اپنی شر کت کو یقینی بنا ئیں۔

درخواست گذار، نواب علی بہلم۔صدرِ کلب09023188093

محمد شاہدخان۔نائب صدرِ09093358265

تعا رف اس اسکیم کے تحت آپ غر یب اور مستحق افراد کی مدد خود اپنے ہاتھوں سے کر سکتے ہیں۔اور اپنی آخرت اور دنیا کی پریشا نیوں اور مصیبتوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں کیو نکہ صد قہ و خیرات آنے والی بلاوٰں کو ٹا ل دیتا ہے۔ اس اسکیم میں شرکت کر نے والے حضرات ہر مہینہ ۵۰۰۰ین جمع کراتے ہیں اورہر مہینہ کی 15 تا ریخ کو قرآہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے کو کل رقم ادا کر دیجاتی ہے۔

اور اس طرح ایک خطیر رقم سے آپ اپنے قرب و جوار کے مستحق افراد کی مدد خود اپنے ہا تھو ں سے کر کے دلی سکون و اطمینان حا صل

کر کے اپنی اور اسکیم میں شریک تما م ممبران کی آخرت سنوارنے کا وسیلہ بنتے ہیں۔ اللہ تعالی ٰ ہم سب کو اپنی زندگی میں ہی آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما ئے آمین۔ یاد رکھیں اس اسکیم میں آپ صدقہ و خیرات کی رقم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.