انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان
ویلفئیراسکیم نمبر ۱ کی چھٹی قرعہ اندازی
تویاما کین ۱۵ دسمبر۲۰۱۰۔رپورٹ شاہدخان
۔ الحمدوللہ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کی ویلفئیر اسکیم نمبر ۱ کی چھٹی قرعہ اندازی کی تقریب 14 دسمبر بروز منگل کو بعد نمازِعشاء
ویلفئیر ہاوس تویاما میں ہوئی۔ جس میں تویاما کی معروف شخصیات اور کلب کے ممبران نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حافظ ذبیر صا حب نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد صدرِکلب جنا ب نواب علی بہلم نے حا ضرین ِ محفل کو
ویلفئیر اسکیم کے با رے میں اور انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے آیندہ کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔ کلب کے نا ئب صدر شاہد خان یعنی راقم نے گذشتہ قرعہ اندازی کے کا میاب ممبران کی کار گزاری سے تما م لوگوں کو آگاہ کیا۔ اور اس کے نتیجہ میں ڈھیر ساری دعاْ یں حاصل کیں جو کہ اس اسکیم کے تما م ممبران کے لیے با عثِ خیر ہے۔
اسکے بعد محفل میں شریک سید اعجاز احمد کے فرزند سید معراج احمد نے اپنے معصوم ہاتھوں سے قر عہ نکا لا۔ قرعہ عبدالرشید بھا ئی کے نام آیا۔ جس پر حاظرین کے سامنے جمع شْدہ رقم جناب عبدالرشید بھا ئی کو ادا کی گئی ۔ جناب عبدالرشید نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم میں شریک تما م لوگ قابلِ تعریف ہیں اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اجرِ علیم عطا فرمائے۔
اسکے بعد جنا ب عبدالواحد بھائی نے شہدائے کربلا اور تویاما میں مقیم سنیر پاکستانی جنا ب وسیم بیگ کے والد کی معغفرت کے لیے
خصو صی دعاْ کروائی۔ پاکستا ن اور عا لمِ اسلام کی سر بلندی اور سلامتی کے لیے اجتما عی دُعا ہوئی ۔ بعد از دُعا حاظرینِ محفل کو کلب کی جانب سے عشا ئیہ دیا گیا ۔
انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی یہی کوشش اور نظریہ ہے کہ نا صرف تویاما بلکہ پورے جاپان میں پاکستان کے بہتر امیج اور پاکستانی کمیو نٹی کی فلاح وبہبود کی کوشش جاری وساری رہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں ہمارے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرما ئے۔آمین