محمد انور میمن صاحب کی ایک ای میل ، معاشرتی گند کے متعلق

میں آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ آج رات محبوب نجمی نے مجھے بیسیوں فون کرکے گالم گلوچ کی اور مارنے کی دھمکی دی ۔
کئی بار دریافت کرنے کے باوجود اس نے اپنے غصے کی وجہ نہیں بتائی ، اور مسلسل فحش گوئی کرتا رہا ۔ غالباً وہ شراب کے نشے میں بھی تھا ۔
ویسے میرے محبوب نجمی سے کوئی دشمنی نہیں ، اور اب تک کسی معاملے پر اختلاف بھی نہیں ہوا ہے ۔ اس سے آخری ملاقات غالباً ایک سال قبل ہوئی تھی ، جو کافی اچھی گپ شپ کےساتھ ختم ہوئی تھی ۔ اس کے بعد اس کے ساتھ براہ راست یا ٹیلیفون پر ، کوئی رابطہ نہیں تھا ۔ اچانک گزشتہ روز سے کمپیوٹر پر اس کی جانب سے سخت فحش قسم کے پیغامات آنے شروع ہوئے ، اور رات بارہ بجے کے قریب اس کے ٹیلیفون آنا شروع ہوئے ۔ ٹیلیفون پر وہ مسلسل گالیاں بکتا رہا اور ملاقات کی صورت مین مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔ کئی بار پوچھنے پر بھی اس نے اپنے اس عمل کی کوئی وجہ نہیں بتائی ۔ فون بند کرنے کے بعد بھی اس نے بیسیوں بار ٹیلیفون کیا ، جو میں نے اٹینڈ نہیں کیا ۔
بہرحال ، میں پولیس میں رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ واقعہ کمیونٹی کے علم میں لارہا ہوں تاکہ سب کو اس کی حرکتوں کے بارے میں معلوم ہوجائے ۔

محمد انور میمن
یاد رہے یه محبوب نجمی صاجب ، زبیر صاحب کی اردو پوڈکاسٹنگ کی سائیٹ کی حد تک خاصے مشہور شاعر هیں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.