انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان ویلفئیراسکیم نمبر ۱ کی ساتویں قرعہ اندازی

تویاما کین جنوری ۲۰۱۱۔رپورٹ شاہدخان
۔ الحمدوللہ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کی ویلفئیر اسکیم نمبر ۱ کی ساتویں قرعہ اندازی کی تقریب 14 جنوری بروزجمعہ المبارک کو بعد نمازِعشاء ویلفئیر ہاوس تویاما میں ہوئی۔ جس میں تویاما کی معروف شخصیات اور کلب کے ممبران نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حا جی نصر اللہ صا حب نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد قائم مقام صدرِکلب جنا ب محمد شا ھد خان نے حا ضرین ِ محفل کو ویلفئیر اسکیم کے با رے میں اور انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے آیندہ کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔ انٹرنیشنل ویلفِیر کلب کی اس فلاحی اسکیم کی تفصیلات جاننے کے بعد اس تقریب میں موجود کئی سا تھیوں نے اس اسکیم میں شمولیت حا صل کی۔ جن میں تویاما کی نمایاں شخصیات شاکی کارپوریشن کے اشفاق احمد ،حاجی انٹرنیشنل کے حاجی شفیق صاجب، انورشاہ صاحب اور حاجی نصرا للہ صا حب شامل ہیں ۔

اسکے بعد عبدالرشید کی صاحبزادی سدرہ نے اپنے معصوم ہاتھوں سے قر عہ نکا لا۔ قرعہ حاجی شفیق صاحب کے نام آیا۔
حاجی شفیق صاحب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم میں شریک تما م لوگ قابلِ تعریف ہیں اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اجرِ علیم عطا فرمائے۔اسکے بعد جنا ب امتیاز بھائی نے پاکستا ن اور عا لمِ اسلام کی سر بلندی اور سلامتی کے لیے اجتما عی دُعا ہوئی ۔
بعد از دُعا حاظرینِ محفل کو کلب کی جانب سے عشا ئیہ دیا گیا ۔
انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی یہی کوشش اور نظریہ ہے کہ نا صرف تویاما بلکہ پورے جاپان میں پاکستان کے بہتر امیج اور پاکستانی کمیو نٹی کی فلاح وبہبود کی کوشش جاری وساری رہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں ہمارے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرما ئے۔آمین

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.