پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکریٹری الطاف غفار کا ٹوکیو ناریتا ایئرپورٹ پر ناصر ناکاگاوا اور چوہدری شاہد نے استقبال کیا
پی اے جے کی کارکردگی کے بارے میں سوالات مجھ سے نہیں صدر ندا خان سے کئے جائیں تو وہ زیادہ بہتر جواب دیں گی۔الطاف غفار
(ٹوکیو۔اردونیٹ جاپان ۳۲ جنوری)گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکریٹری پاکستانی نژاد جاپانی شہری الطاف غفار اپنے نجی دورے سے جب ٹوکیو کے ناریتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تو پاک جاپان نیوز اینڈ ٹی وی کے چیئرمین اور جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدرچوہدری شاہد رضا اور اردونیٹ جاپان کے مدیرِ اعلیٰ ناصر ناکاگاوا نے انکا شاندار استقبال کیاتو الطاف غفار انھیں ایئرپورٹ پر دیکھ کر ششدر رہ گئے ۔ چوہدری شاہد اور ناصر ناکاگاوا پاکستان سے آنے والے ایک سینئر صحافی کو ایئرپورٹ لینے گئے تھے کہ اسی دوران پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکریٹری الطاف غفار بھی نظر آگئے دونوں صحافیوں نے انکا شاندار استقبال کیا اور ان سے پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کی کارکردگی کے بارے میں چند سخت سوالات کئے تو الطاف غفار نے کہا کہ وہ گزشتہ دنوں سے جاپان میں موجود نہیں تھے لہٰذا وہ تمام حالات سے واقف نہیں ہیں تاہم اس سلسلے میں جو بھی سوالات پوچھنے ہوں تو صدر ندا خان اچکزئی سے پوچھے جاسکتے ہیں جو کہ ابھی بھی جاپان میں موجود ہیں
[nggallery id=99]