خودساختہ ایسوسی ایشن کا اجلاس اور آٹوموبائل ایسوسی ایشن کا قیام صرف ایک نامعروف اخبارکی کوریج ہی ناکامی کا آغاز ہی
کیا خودساختہ ایسوسی ایشن میں ہی گاڑیوں کا کام کرنے والے لوگ ہیں؟کیا آٹو ایسوسی ایشن بنانے سے پہلے گاڑیوں کے کا م سے منسلک لوگوں سے مشورہ لینا اور انھیں اعتماد میں لینا ضروری نہیں تھا؟
کاش کہ اس وقت کمیونٹی کے بہتر مفاد میں اپنی شکست مانتے اوراپوزیشن کا کردار ادا کرتے تو آج ان کے پاس ایسا جواز ہوتا کہ منتخب ایسوسی یشن جو کہیں گہری نیند سو رہی ہے ،سوتی ہی رہ جاتی
،لیکن شاید ہم لوگوں نے ہارنا نہیں سیکھا ،یا لوگ شکست سے خائف ہیں
اس وقت جاپان میںکئی میڈیا کام کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر فری لانسر کے طور پر کام کرتے ہیں اور اپنی ویب سائٹ چلاتے ہیں اور اکژ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان تمام میڈیا پر ان کی کوریج ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی ہو سکے اور کمیونٹی بھی انہی خبروں پر یقین رکھتی ہے جو خبریں مختلف ویب سائٹ پر لگی ہوں۔مجھے حیرانگی ہوئی کہ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہو اور ایک آٹو موبائل ایسوسی سیشن کا قیام عمل میں آرہا ہو اور کوریج کے لئے ایک نا معروف میڈیا آیاہو!!! کیا دوسرے میڈیا کا نہ ہونا ان تمام کاروائیوں کو مخفی رکھناہے ؟یا اپنے من پسند فیصلے کر کے ہمیشہ کی طرح کمیونٹی پر تھو پنا ہیں؟ میرا سوال ہے کہ کیا خودساختہ ایسوسی ایشن میں ہی گاڑیوں کا کام کرنے والے لوگ ہیں؟کیا آٹو ایسوسی ایشن بنانے سے پہلے گاڑیوں کے کا م سے منسلک لوگوں سے مشورہ لینا اور انھیں اعتماد میں لینا ضروری نہیں تھا؟اور سب سے ضروری بات کہ جب ایک آٹو ایسوسی ایشن کام کر رہی ہے تو دوسری بنانے کی کیا ضرورت ہی؟ اگر اسی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر کام کیا جاتا تو زیادہ بہتر نہیں تھا؟کیا صدارت کی کرسی پر بیٹھے بغیر کوئی کام نہیں ہوتی؟یہاں پر میرا مقصد کسی کی مخالفت کرنا نہیں ہے لیکن ہمیں ان غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہنا ہوگی، جو اس کمیونٹی کے کرتے دھرتے سرزدکرتے رہتے ہیں یا ان کے ساتھ منسلک مشیر ان اُن سے یہ غلطیاں دانستہ کرواتے ہیں۔آج ایک بات کا مجھے بڑا افسوس ہوتا ہے کہ ہماری کمیونٹی ایک نہیں ہو پائی آج بھی ہم مختلف گروپوں میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں خود ساختہ ایسوسی ایشن نے ایک سنہری موقع اس وقت ضائع کر دیا جب ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوئے کاش کہ اس وقت کمیونٹی کے بہتر مفاد میں اپنی شکست مانتے اوراپوزیشن کا کردار ادا کرتے تو آج ان کے پاس ایسا جواز ہوتا کہ منتخب ایسوسی یشن جو کہیں گہری نیند سو رہی ہے ،سوتی ہی رہ جاتی ،لیکن شاید ہم لوگوں نے ہارنا نہیں سیکھا ،یا لوگ شکست سے خائف ہیں لیکن عقلمند لوگ کہتے ہیں کہ انسان جیت سے اتنا نہیں سیکھتا جتنا کہ ہار سے سیکھتا ہے اور زبردستی کی جیت انسان کو پستی کی طرف لے جاتی ہے
} ایک بات جو میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی انسان کے نظریات پر تنقید کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ میں کسی کی ذات سے مخالفت کرتا ہوں اس انسان سے نفرت کرتا ہوں شاید میں اس انسان سے مزید بہتری کی توقع رکھتا ہوں اس لئے اس کے نظریات کو نشانا بناتا ہوں یا میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ غلط کر رہا ہے اور اسے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ ہمیں اب ایسوسی ایشنوں کے چکروں میں سے نکل کر ہر اس انسان کی پزیر ائی اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جو کمیونٹی اور پاکستان کے لئے مثبت کام کرتا ہو اور کسی قسم کی تنقید کو اپنی ذات پر نہیں لیجانا چاہئے کیونکہ نظریات کی مخالفت اور اس پر تنقید کرنا ہر انسان کا حق ہ