انٹرنیشنل کیرم ایسوسی ایشن کے صدر مرتضیٰ ذوالفقار کے اعزاز میںکراچی ریستوران میں عشائیہ

انٹرنیشنل کیرم ایسوسی ایشن کے صدر مرتضیٰ ذوالفقار کے اعزاز میں یاشیو کے نمبر ون کراچی ریستوران میں شاندار عشائیہ دیا گیا
 دیارِغیر میں رہتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت خالصتاََ پاکستان اورمذہبِ اسلام کے مطابق کرنی چاہئے تاکہ جب وہ عملی زندگی میں قدم رکھیں تو پاکستان اور اسلام کا نام روشن کر سکیں
پاکستان کراچی سے جاپان کیرم ایسوسی ایشن کی جانب سے مدعو کئے گئے انٹرنیشنل کیرم ایسوسی ایشن کے صدر مرتضیٰ ذوالفقار کے اعزاز میں گزشتہ روز یاشیو کے نمبر ون پاکستانی ریستوران ٭کراچی٭ میں پاکستانیوں کی جانب سے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔مرتضیٰ ذوالفقار جن کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے جو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں فرست کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں اور اس وقت انٹرنیشنل کیرم ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، جاپان میں مقیم سینئر پاکستانیوں جن میں FOPکے ایک رکن اصغر حسین، پاک جاپان نیوز کے مدیرِ اعلیٰ اور جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر چوہدری ، اردوورلڈ نیوز کے مدیرِ اعلیٰ راشد صمد خان، معروف کالم نگار اور تجزیہ نگار شاہد رحمٰن، کاواگچی میں مقیم سینئر پاکستانی میاں ظفر ، یاشیو میں مقیم معروف پاکستانی اشفاق بٹ، پاکستان تحریکِ انصاف جاپان سائیتاما پریفیکچر کے صدر زاہد خان خٹک اور اردونیٹ جاپان کے مدیرِ اعلیٰ ناصر ناکاگاوا نے معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ دورانِ گفتگو معزز مہمان نے کراچی کے موجودہ حالات پر سیر حاصل تبصرہ کیا اور کیرم و کرکٹ کے حوالے سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔مرتضیٰ ذوالفقار نے تمام میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جاپان اور یہاں کی عوام سے بہت متاثر ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ دیارِغیر میں رہتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت خالصتاََ پاکستان اورمذہبِ اسلام کے مطابق کرنی چاہئے تاکہ جب وہ عملی زندگی میں قدم رکھیں تو پاکستان اور اسلام کا نام روشن کر سکیں، تاہم جاپان کا ماحول بھی انھیں بہت پسند ہی۔ معزز مہمان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں اتفاق و محبت کو سراہا اور کہا کہ انکا دورۂ جاپان انکی زندگی کا یادگار دورہ ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گی۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں دیارِ غیر میں مختلف گروہوں اور سیاسی جماعتوں میں منقسم ہو کر نہیں رہنا چاہئے بلکہ ایک ہی پلیٹ فارم سے پاکستان کی نمائندگی کریں ۔کراچی ریستوران کے روحِ رواں زاہد جاوید نے معزز مہمان کی آمد کی خوشی میں خصوصی نِرخ پر خوش ذائقہ کھانوں سے تواضع کی جس میں قورمہ، تندوری روٹی، نان، بریانی، آلو گوبھی ، سیخ کباب، آلو کی ٹکیاں،
چکن تکہ ، سلاد،لذیذ کھیر اور کڑک چائے پیش کی۔
فوٹو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کرکے اردو نیٹ پر جائیں

1 comment for “انٹرنیشنل کیرم ایسوسی ایشن کے صدر مرتضیٰ ذوالفقار کے اعزاز میںکراچی ریستوران میں عشائیہ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.