تحریک انصاف جاپان کا توجیگی میں جلسہ

تحریک انصاف جاپان کا توجیگی میں جلسہNPاراکین کی شمولیت
ابراکی سے اجمل خان اور کیوشو سے مشہور و معروف سکالر رائٹر سماجی شخصیت حمایوں اختر مغل کی تحریکِ انصاف میں شمولیتاردوورلڈنیوز۔ تحریکِ انصاف جاپان کا جلسہ صدر خالد فریدی کی قیادت میں تجمل خان کے نئے گھر اور توجیگی کے دفتر میں میں منعقد کیا گیا۔جلسے میں پاکستان تحریک  انصاف کے اراکیں کے علاوہ بھی دوسری تیظیموں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھائیوں نے شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ا نجام دیتے ہوئے  جاپان میں تحریکِ انصاف کی جان دولت خان  جو تنظیم کے جنرل سیکر ٹر ی بھی ہیں نے تنظیم کے لائحہ عمل کا علان کیا اور اپنے استقبالیہ میں تنظیم کو مزید فعال اور اایک دوسرے کو رابطے میں رہنے پر زور دیا۔ جاپان میںسیاحتی سفیر اور تنظیم کے جوائنٹ سیکرٹری جناب طاہر مجیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کی جاپان میں تحریک انصاف کے ممبران میں دن با دن اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب پاکستان میں تبدیل چاہتے ہیں اور عمران خان پرا عتماد کرتے ہیں۔  نائب صدرزاہد خان نے  لوگوں کو عمران خان کا ساتھ دینے کی درحواست کیاور کہا کہ ہمیں عمران خان سے بہترلیڈر نہیں مل سکتا۔  پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریڑی اطلاعات راشد صمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان بُرا نہیں ہوتا اُس کا کردار بُرا ہوتا ہے اس لئے ہمیں انسانوں میں بھی اچھے اور باقردار لوگوں کا ساتھ دینا چاہئے اور اس وقت عمران سے اچھی اور با قردار سیاسی شخصیت پورے پاکستا ن میں نہیں ہی۔ سینئر نا ئب  صدرتجمل خان نے اپنے مختصر خطاب میں دور دراز سے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور تنظیمی کاموں میں تیزی لانے پر زور دیا۔توجیگی کین کے نئے  نامز د صوبائی صدرنے اپنی دھواں دار تقریر سے محفل کو گرما دیا دیا انھوں نے کہا کہ عمران خان ایک روشنی ہے اور انشاللہ جو جلد ہی پورے پاکستان میں پھیل جائے گی ۔آخر میں تحریکِ انصاف جاپان کے صدر خالد فریدی نے انتہائی فکر انگیز  خطاب کرتے  ہوئے کہا کی ماروسی سیاست نے پاکستان کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ہمیںاس خاندانی ماروسی سیاست سے پاکستان کو نجات دیلانی ہوگی کرسی ہماری منزل نہیں ہے ہماری منزل ایک ترقہ یافہ اور روشن پاکستان ہے اور ہم انشاللہ عمران خان کے شانہ بشانہ چل کر اس منزل کو حاصل کریں گی۔اس موقع پر ANP سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھائیوں نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں ملک ا قوم کے لئے بہتر کام کر سکتے ہیں اور ہمارے جزبات پاکستان کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور یقینی طور پر آنے والا وقت تحریکِ انصاف کا ہی ہو گا ۔ آخر میں تمام شرکاء کو پختوں کا لذیز کھانا پیش کیا گیا۔جلسے میں جاپان کی مشہور و معروف شخصیات بھی کو بھی مدھو کیا گیا تھا جن میں ابراکی کین سے خان بادشاہ  اور اے این پی کے بادشاہ خان اور عبدلرحمن شامل تھی۔ابراکی سے اجمل خان اور کیوشو سے مشہور و معروف سکالر رائٹر سماجی شخصیت حمایوں اختر مغل کی تحریکِ انصاف میں شمولیت پر تمام لوگوں نے مبارک باد دی اور امید ظاہر کی اسی طرح مزید لوگ پاکستان کی بھلائی کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہونگے ۔  تحریکِ انصاف جاپان کے صدر خالد فریدی نے اجمل خان کو ابراکی کین اور حمایوں اختر مغل صاحب کو کیوشو کا صوبائی صدر نامزد کیا

1 comment for “تحریک انصاف جاپان کا توجیگی میں جلسہ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.