اخبار: ٹوکیو میں جاپانی حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ چین کو دی جانے والی امداد میں کمی کی جائے،کیونکہ جاپان کی معاشی پوزیشن میں کمی واقع ہوئی ہے
وزیر خارجہ جناب مائے ہارا صاحب نے ایک فزیبلٹی لسٹ تیار کی ہے جس میں چین کو دی جانے والی گرانٹ ، امداد ، قرضوں میں کمی کی جائے گی اس کی تفچیلات اس سال جون تک ظاہر ہوں گی
جاپاننے جین کی امداد میں 1979 میں اضافہ کیا تھا جو کہ اب تک قرضوں کی مد میں تین اعشریہ تین دو کھرب ین ہے اور گرانٹ کی مد میں ۱۵۴ اعشریہ چار ارب ین ہے
اور تکنکی تعاون کی مد میں ۱۷۰ اعشاریہ چار ارب ین ۲۰۰۹ تک دے چکا ہے
جبکہ ۲۰۰۷ سے نئے قرضے دینے بھی بند کردئے ہیں
جاپان کے ھکومتی حلقوں میں ایک خیال یہ بھی پایا جاتا ہے کہ غریب ممالک کو دی جانے والی امداد اب جب کہ چین کی معاشی ترقی کی رفتار جاپان سے زیادہ ہے تو یہ امداد چین کو دی جانی مناسب نہیں ہے