ابارکی کین کے ناگائی تادانو صاحب جن کا که کائی تائی (سکریپ یارڈ) اور شیپ منٹ کا کام هے
انهوں نے بروز ہفته یهاں توچی گی کین کے شهر اویاما میں آرائی اوکشن میں ایک پیغام نوٹ کروایا ہے
ان کے ساتھ چند پاکستانی بھی بیٹھے تھے
مسٹر ناگائی نے ان پاکستانیوں کا بہت کی شکریه ادا کیا هے جو زلززله اور تسونامی متاثرین کے لیے کام کررهے هیں ، انہوں نے کها که یهی وھ لوگ هیں جو جاپان کے دکھ اور سکھ دونوں میں شامل هیں
دوسرا پغام انہوں نے یه دیا هے که وھ لوگ جو ان حالات ميں جاپان سے فرار هو گئے هیں ، اگر ان میں انا اور خود داری نام کی کوئی چیز هے تو جاپان واپس ناں آئیں
انهوں نےکها که ان فرار هونے والوں کے رویے سے انهیں بڑی مایوسی هوئی هے