اخبار: فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ چلانے والی کمپنی ٹوکیو الیکٹرک پاور یعنی ٹیپکو نے یہ اعلان حادثے کے تین ہفتے بعد کیا ہے
علاقے میں تابکاری کی خاصی بلند سطح پائی گئی ہے ـ
جاپان میں کابینہ کے چیف سکریٹری نے بتایا ہے کہ ماہرین اب فوکوشیما ڈائی ایچی کے جوہری تنصیب کو ایک خاص قسم کے مواد سے ڈھانپنے پر غور کر رہے ہیں جو تابکاری کے پھیلنے سے روک سکے ـ
حکومت نے اب جوہری تنصیبات چلانے والے آپریٹر کو نئے حفاظتی اقدام پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدمات اپریل کے آخر تک مکمل ہوں گے ـ
فیول راڈ کے پگھلنے کی وجه سےپلانٹ کے علاقے میں کوجود پانی مين جو تابکاری پائی گئی هے اس میں یورینیم کے علاوھ پلوٹو نیم کے اثرات بھی پائی گئے هیں
جو که یورینم کی تابکاری کی نسبت زیادھ هی عرصے تک ختم نهیں هوتے هیں
جاپانی حکومت کے مطابق یورینم کی تابکاری آٹھ دن کی مدت کے ساتھ ادھی هوتی چلی جاتی هے
آیوڈیں ١٣١ نامی یه تابکاری انیس سو اٹھاسی میں هونے والے چرنوبل (روس) کے حادثے کے بعد بہت سے بچوں میں کینسر کا باعث بنی تھی ـ