جاپان کے پرائیویٹ سکیٹرز کے چھ عدد سیٹلائیٹ خلا میں جانے کے ليے تیار ـ
ایک راکھ جو که چھ عدد سیٹلائیٹ کو لے کر خلامیں چھوڑنے جائے گا گھاگوشیما کین کے تھانے گا شیما کے سپیس سینٹر پر اپنی بدھ کے روز کی اڑان گے لیے تیار کھڑا ہے ـ
اتنی بڑی تعداد میں پرائیویٹ سیٹلائیٹ کو خلا میں چھوڑنے کاکام جاپان میں پہلی دفعه هو رها ہےـ
شعله ون نام کا یه ایکسپلوریٹری سیٹلائٹ جو مائدو اچی گو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے
کو هیگاشی اوسا کی ایک درمیانے سائیز کی کمپنی کی ٹیم نے تیار کیا هے ـ
اس کے علاوھ کھاگاوا یونیورسٹی ، طوکیو یونورسٹی ، توهوکو یونورسٹی اور اوساکا یونورسٹی ری یوکییکو یونورسٹی اور دیگر کمپنوں نے اپنی اپنی جگه ان سیٹلائیٹوں پر کام کیا هے