جاپانی پولیس کو مطلوب عورت نیدر لینڈ فرار هو کر رهائیش پزیر ـ

جاپانی پولیس کو مطلوب عورت نیدر لینڈ فرار هو کر رهائیش پزیر ـ
ناگاساکی : ایک عورت جس کے انٹر نشنل وارنٹ گرفتاری جاری هو چکے هیں اپنے بچی کو لے کر جاپان سے کامیاب فرار کے بعد نیدر لینڈ میں رھ رهی هے ـ
عورت پر الزمتھا که اپنی نو ساله بچی پر ظلم کرتی هے جس کی وجه سے مطعلقه ادارے نے اس بچ کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا
فرار هونے والياس عورت نے کسی طرح اپنی بچی کو اومورا کے رفاعی سنٹر سے لے کر ملک سے فرار هو گئی ـ
هیلتھ لیبر ویلفئر منسٹری کے بچوں سے متعلقه شعبے میں اس قسم کی واردات پہلے کبھی نهیں هوئی ہے
٣٢ ساله ماں اب نیدر لینڈ میں ایک انفامیشن ٹیکنالوجی کی فرم میں کام کر رهی هے ـ
ڈچ پولیس کے مطابق
انہوں نے بچی کے جسم پر کسی قسم کے ظلم کے نشان یا اثرات نہیں پائے هیں
بچی کی ماں کا کا موقف ہے که وھ اپنی بچی کی بہتر تربیت کے لیے سختی ضرور کرتی تھی ـ
ڈچ کورٹ نے ٢٩ دسمبر کو اس مان کو نیدر لینڈ میں رهنے کا پروانه دے دیا هے
کیونکه ھالینڈ اور جاپان کی حکومتوں میں مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاھدھ نہیں هے اس لیے یه عورت جاپان پولیس کے حوالے نهيں کی جائے گی
ناگاساکی پرفیکچر کے مطابق ٣٢ساله ماں مجرمانه حرکت کی مرتکب هوئی هے ـ