اردونیٹ جاپان کی دوسری تقریبِ سالگرہ کی تیاریاں

nasir-2010

ناصر ناکاگاوا

HAPPY BIRTHDAY TO URDUNETJPN
(کوشی گایا : جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کاپسندیدہ آن لائین اخبار اردونیٹ جاپان کے چیف ایڈیٹر ناصر ناکاگاوا نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردونیٹ جاپان کی دوسری تقریبِ سالگرہ کل مورخہ ۸۲ تاریخ بروز ہفتہ شام ساڑھے سات بجے سائیتاما پریفیکچر کے شہر کوشی گایا میں واقع معروف JUآکشن کے وسیع ہال میں شان و شوکت سے منائی جائے گی جس کی تیاریاں عروج پر ہیں، تقریب کا آغاز پاکستان ایسوسی ایشن جاپان گُنما پریفیکچر کے جنرل سیکریٹری ملک ظہیر کے نوجوان فرزند قاری تبریز احمد کی تلاوت سے کیا جائے گا۔
ناصر ناکاگاوا نے کہا کہ الحمد اللہ اردونیٹ جاپان جو اپنی شاندار کامیابی کے دو سال گزشتہ ۲ اپریل کو مکمل کر چکا ہے مگر جاپان میں تسونامی و زلزلے کے پیشِ نظر جاپانی عوام سے اظہارِ ہمدردی کے طور پر اس تقریب کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔
جاپان میں مقیم اردونیٹ جاپان کے تمام قارئین، کرفرمائوں اور قریبی دوستوں کے بے حد اصرار پر اس تقریب کو ۸۲ مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہی۔
جس میں جاپان بھر سے کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں صحافتی ، ادبی ،سرکاری و نیم سرکاری شخصیات بھی شامل ہیں ۔
ناصر ناکاگاوا نے کہا کہ تقریب میں صرف وہی حضرات شریک ہو سکیں گے جنھیں خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔جاپان میں مقیم تمام معروف کاروباری ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے اردونیٹ جاپان کی تقریبِ سالگرہ منانے کی بھر پور حمایت کی ہے ۔
اردونیٹ جاپان کی اس تقریب میں ناصرف جاپان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے مہمانانِ گرامی کی شرکت بھی متوقع ہی۔
اردونیٹ جاپان کی انتظامیہ نے چار معزز شخصیات کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ بھی کیا ہی۔تمام معززین کے لئے عالمی شہرتِ یافتہ خالص پاکستانی ریستوران نیو ہاٹ مصالحہ کے معروف کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔
مزید معلومات کے لئے اس تقریب میں مدعو معزز مہمانانِ گرامی مندرجہ ذیل پر رابطہ کر سکتے ہیں
نیو ہاٹ مصالحہ فون نمبر    048-971-7161
اردونیٹ جاپان        Softbank 080-3002-0158
بذریعہ کار تشریف لانے والے مہمانوں کے لئے نیوی گیشن نمبر Tel: 048-988-8881
تاریخ۔    ۸۲ مئی ۱۱۰۲ئ؁ برو ز ہفتہ شام ساڑھے ساتھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک
مقام و پتہ ۔  Saitama Pref.Koshigaya City Yanagi Chou 4-3-22
JU Auction Ryutsu Tokyo Koshigaya Gamou

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.