ہٹاچی میٹلز لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس نے دھاتوں کے رابطہ کار مادے تیار کرلیے ہیں جو اعلی تکسیدی مزاحمت اور ٹھوس آکسائیڈ ایندھن سیلز (SOFC) میں استعمال کے قابل ہیں۔
رابطہ کار مادے، ایس او ایف سی کا ایک اہم جزو، انفرادی سیلوں کو برقی طور پر ملانے کا کام کرتے ہیں۔ ایسے مادوں میں طلب کی جانیوالی خوبیوں میں تکسید کے خلاف لمبے عرصے تک درجہ حرارت کے خاص وقفے (جیسے 700–850°C) پر مزاحمت، بہترین برقی ایصالیت، اور زرکونیا سرامکس الیکٹرولائٹس کے قریب قریب حرارتی پھیلاؤ کا تناسب شامل ہیں۔
عمومی سٹین لیس سٹیل جیسے 430ss کے ساتھ غیر مناسب تکسیدی مزاحمت کا مسئلہ درپیش رہا ہے۔ نکل پر مشتمل بھرتوں ،جیسے بھرت 600، میں تکسید کے خلاف بہترین مزاحمت پائی جاتی ہے، لیکن اس کا حرارتی پھیلاؤ کا تناسب زیادہ ہے۔ اسی طرح بھرتیں جن میں ایلومینیم پایا جاتا ہے، بہترین تکسیدی مزاحمت کی حامل ہیں، لیکن ان کے تکسیدی پیمانے پر برقی ایصالیت ناکافی ہے۔
“ہیٹاچی میٹلز ایندھی سیلوں کے انجذاب کو سپورٹ کرنے کے لیے اعلی کارکردگی کے حامل مادے مہیا کرتی ہے، جو کہ ماحول دوست بھی ہیں”، ہیراکی اکیتوشی، ہیٹاچی میٹلز کی خصوصی سٹیل کمپنی کے صدر، نے کہا۔ “ہیٹاچی میٹلز کارکردگی کے اعلی درجے پر رہتے ہوئے توانائی کو تبدیل کرسکتی ہے، اور توانائی بچانے والے معاشرے کے قیام میں توانائی کا مستقبل بنانیوالے مادوں اور مصنوعات کی صورت میں اپنا حصہ ڈالتی ہے”۔