ریڈ ہیٹ کا کلاؤڈ لیڈرشپ ایوارڈ کی صورت میں این ٹی ٹی کمیونیکیشنز کی خدمات کا اعتراف

اخبار: ریڈ ہیٹ انک، جو دنیا کی صف اول کی اوپن سورس حل مہیا کرنے والی کمپنی ہے، نے این ٹی ٹی کے بین الاقوامی بعید الفاصلہ بازو این ٹی ٹی کمیونیکیشنز کو، ریڈ ہیٹ کے کلاؤڈ پرووائڈر پروگرام کا حصہ رہتے ہوئے کلاؤڈ خدمات میں جدت پیدا کرنے اور جاپان کے عظیم مشرقی جاپانی سانحے کے بعد امدادی طور پر مفت کلاؤڈ خدمات مہیا کرنے کی وجہ سے، ریڈ ہیٹ کلاؤڈ لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونیکیشنز نے اپنی بِز ہوسٹنگ بیسک کلاؤڈ سروس کا آغاز کیا اور اپریل 2010 مین ریڈ ہیٹ کے کلاؤڈ ماحول میں بطور ریڈ ہیٹ پریمئیر سرٹیفائڈ کلاؤڈ پرووائیڈ شمولیت اختیار کی۔ اس وقت سے این ٹی ٹی کمیونیکیشنز نے ریڈ ہیڈ انٹرپرائز ورچوئلائزیشن کو اپنی بِز ہوسٹنگ بیسک کے لیے بنیادی مجازی تہہ کے طور پر استعمال کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے کلاؤڈ پر ریڈ ہیٹ انٹرپرائز لینکس کو بھی بطور مہمان آپریٹنگ سسٹم پیش کرتی ہے۔

اپریل میں ریڈ ہیٹ نے اعلان کیا تھا کہ این ٹی ٹی کمیونیکیشنز نے، اس کے ریڈ ہیٹ انٹرپرائز ورچوئلائزیشن بشمول کرنل بیسڈ ورچوئل مشین ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی، کے استعمال کو وسعت دی ہے، اس مصنوعہ کے ابتدائی استعمال میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد جس میں کارکردگی، سیکیورٹی اور استحکام پذیری شامل ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونیکیشنز جدت پذیر کلاؤڈ کمپیوٹنگ خدمات مہیا کرتے ہیں بصورت مستحکم ڈیٹا سینٹرز اور اعلی معیار کی  کثیر جگہوں پر کام کرنے والی نیٹ ورک خدمات۔ مارچ 11 کے سانحے کے بعد این ٹی ٹی کمیونیکیشنز نے فورًا مفت کلاؤڈ کمپیوٹنگ خدمات فراہم کرنا شروع کردیں، جیسے بِز ہوسٹنگ بیسک کا مفت استعمال جس میں ریڈ ہیٹ سافٹویر کا استعمال بھی شامل تھا، تاکہ سانحے کے متاثرین تک فوری امداد پہنچائی جاسکے۔

اس کے علاوہ این ٹی ٹی کمیونیکیشنز ٹیلی ورک اور سانحے سے بحالی کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر مشتمل مناسب بی سی پی حل مہیا کرتا ہے تاکہ سانحے کے بعد درپیش بجلی کی کمی سے نمٹا جاسکے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.