اخبار : کونیکا مینولٹا نے کہا کہ اس خزاں سے وہ دنیا کی سب سے زیادہ کارکردگی کی حامل نامیاتی ایل ای ڈی کی پیداوار شروع کردے گا، جس میں اس کے اپنے تیار کردہ نامیاتی مادوں اور تہہ دار ڈھانچے نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ کونیکا مینولٹا ماحولیات اور توانائی کے شعبوں میں اپنے نئے اور ہونہار کاروبار کے طور پر نامیاتی طور پر روشنی خارج کرنے والے ڈائی اوڈ یعنی نامیاتی ایل ای ڈی تیار کررہا ہے۔ یہ پینل فلپس ٹیکنالوجی گمب ایچ، جرمنی کے ذریعے تیار کروائے جائیں گے۔
نامیاتی ایل ای دی کی خوبیوں میں توانائی کے استعمال کی اعلی ترین استعداد، نسبتًا کم درجہ حرارت، اور کم تر ماحولیاتی نقصان شامل ہے چونکہ یہ پارے سے آزاد اور فلوریسنٹ روشنیوں سے مختلف ہے۔ اگلی نسل کی بتی کے طور پر یہ لوگوں کی توجہ حاصل کررہی ہے، اس کی خوبیوں میں اس کا پتلا، کم وزن ہونا اور سطح سے روشنی کا اخراج کرنا شامل ہے۔ مزید یہ کہ نامیاتی ایل ای ڈی کی ٹیکنالوجی آنکھوں کے لیے خوشگوار اور لوگوں کے لیے مہربان ہے، چونکہ یہ بالا بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعوں سے پاک ہے