اخبار: سپرمارکیٹ آپریٹر ایتو یوکادو کو، کا کہنا ہے کہ پیر کو اس نے 41۔7 کلوگرام گائے کا گوشت چیبا پریفیکچر کے دو مراکز پر فروخت کیا ہے جو فوکوشیما پریفیکچر سے بھجوایا گیا تھا، اور یہ تابکار سیزیم سے آلودہ تھا۔
کمپنی نے فوکوشیما سے پیدا ہونیوالا گوشت فی الحال فروخت سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے کہا۔ ایتو یکادو کے مطابق مذکورہ گوشت اس کے نارتیا اور ناگاریاما مراکز پر یکم سے 10 جولائی کے مابین فروغت کیا گیا۔
ایتو یکادو کا کہنا ہے کہ وہ ان مصنوعات کو واپس قبول کرکے پیسے ری فنڈ کرنے کو تیار ہے۔
ایون کو، نامی ایک اور سپر مارکیٹ آپریٹر نے پیر کو بتایا کہ اس نے فوکوشیما کے تین شہروں، کوریاما، کیتاکاتا اور سوما، سے آنے والا گوشت فروخت کیا ہے جس میں سے کچھ تابکار سیزیم سے آلودہ تھا۔
اییون کے مطابق قریبًا 16.6 کلوگرام گوشت ناگویا میں اپریل میں فروخت کیا گیا، جبکہ مزید 12.6 کلوگرام ساندا، ہیوگو پریفیکچر پر مئی میں فروخت کیا گیا