ٹیپکو کمپنی ، سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظر نیوکلئیر پاور پلانٹ کی حفاظت کرنے کی جدوجہد میں

اخبار:ٹوکیو الیکٹریک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے منگل کو کہا ہے کہ وہ طاقتور سمندری طوفان کی شیکوکو آمد کے پیشا نظر متاثرہ فوکوشیما ڈائچی نیوکلئیر پاور پلانگ کی حفاظت کے لیے اقدامات اُٹھا رہاہے۔ چوبیس گھنٹوں میں شیکوکو میں اس کی وجہ سے 80 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے منگل کو خبردار کیا، کانتو کا علاقہ بھی موسلا دھار بارشوں کی لپیٹ میں آئے گا، انھوں نے مزید کہا۔
اگرچہ سمندری طوفان کے فوکوشیما کے ساحل سے پوری شدت کے ساتھ ٹکرانے کی پیش گوئی نہیں کی گئی، تاہم ایجنسی نے کہا ہے کہ تباہ حال شمال مشرقی حصے میں اس کی وجہ سےجمعرات کے دن بارشیں متوقع ہیں۔
مارچ 11 کے سونامی کی وجہ سے ایٹمی پلانٹ پگھل جانے سے لے کر اب تک ہنگامی ٹیمیں فوکوشیما پلانٹ کو مستحکم رکھنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ری ایکٹر کے بیرونی ڈھانچے نمبر ایک، تین اور چار یا تو آگ اور دھماکوں کی وجہ سے اُڑ گئے تھے یا متاثر ہوئے تھے۔
“ہنگامی کارکنوں نے ری ایکٹر نمبر ایک اور دو میں ٹھنڈا کرنے والا پانی ڈالنا اس خوف سے کم کردیا کہ سمندری طوفان کی آمد کی وجہ سے ہونے والی بارش کا پانی آلودہ پانی کا لیول بڑھا سکتا ہے”، ٹیپکو کے ترجمان تناکا آئی نے کہا۔ “ہم مرکز کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں چونکہ بلند لہروں کی آمد بھی متوقع ہے۔”
شام کے 4 بجے سمندری طوفان ما اون شیکوکو کے شمالی کنارے سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، ٹوکیو سے 700 کلومیٹر شمال مغرب میں۔
مستقبل کے لیے ٹیپکو بڑے بڑے خول یا پُشتے تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مزید تابکاری کے اخراج کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کو اندر جانے سے بھی روکا جاسکے۔ ایسا پہلا غلاف ستمبر میں تیار ہونے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.