ایشی ہاشی کو برطانوی خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں تاعمر قید کی سزا

اخبار :چیبا، برطانوی خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے آدمی کے ایک بہت مشہور کیس میں مقامی جج نے مجرم کو تاعمر قید کی سزا سنائی ہے، یہی استغاثہ کا تقاضا بھی تھا۔
چیبا ڈسٹرک کورٹ میں شہریوں اور پیشہ ور ججوں کی ایک ٹیم، جس کی قیادت ہوٹا ماسایا کررہے تھے، نے اشی ہاشی تاتسویا، عمر 32 سال، کو لنڈسے ہاکر، انگریزی استاد، بمقام ایک اپارٹمنٹ، اشی کاوا، صوبہ چیبا، مارچ 2007 ، سے زیادتی اور قتل کا مجرم ٹھہرایا۔ ہاکر کی عمر اس وقت 22 سال تھی۔
اپنے آخری دلائل میں چیبا کے ضلعی عوامی دفتر استغاثہ نے اشی ہاشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ “مدعا علیہ نے مظلومہ کی عزت کو پامال کیا۔ جرم کے پیچھے اس کی سوچ انتہائی خودغرضانہ تھی۔ مظلومہ کے ساتھ زیادتی کرنے اور قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو ایسے ہی چھوڑ دینے کا اس کا جرم انتہائی سنگین ہے۔”
تاہم استغاثہ نے اس بنا پر کہ متاثرہ ایک ہی ہے، مجرم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ نہ کیا۔
اشی ہاشی نے اپنے اقبالی بیان میں اپنے جرم پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ میں اپنی بقیہ زندگی اس تکلیف میں گزاروں گا کہ اس کے محروم اہل خانہ کیسے اپنی ذہنی اذیت کو برداشت کریں گے اور مظلومہ نے مرتے وقت کیا محسوس کیا ہوگا۔ اس طرح میں اپنے جرم کا کفارہ ادا کروں گا۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.