ایک لیٹر میں 30 کلومیٹر چلنے والی نئی ڈائی ہیٹسو مِنی کار

ایک لیٹر میں 30 کلومیٹر چلنے والی نئی ڈائی ہیٹسو مِنی کار
از کیمورا آشی کیزوکی آساهی سٹاف رائٹر
ترجمعہ محمد شاکر عزیز
ڈائی ہیٹسو موٹر کو  ایک منی کار جاری کرے گی جو ایک لیٹر پٹرول میں 30 کلومیٹر تک چل سکے گی، یہ ایندھن کی زیادہ بچت کے سلسلے میں مقابلے کی فضا پیدا بھی کرے گی۔
کار جس کا انجن کم و بیش 660 سی سی کا ہے، ستمبر میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں سستے ترین ورژن 800000 ین (10100 ڈالر) تک ہونگے، کمپنی نے 19 جولائی کو کہا۔
یہ تقریبًا ٹیوٹا موٹر کارپوریشن کی پائرس گیس و بجلی والی دوغلی کار جتنی ایندھنی بچت کی حامل ہوگی، پائرس کار پٹرول کے ایک لیٹر میں 32 کلومیٹر نکالتی ہے۔
مائیلج کے نتائج حکومت کی طرف سے اپریل میں متعارف کروائے گئے سخت معیارات پر مشتمل ہیں۔
کار میں ڈائی ہیٹسو کی نئی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگی جس میں موجودہ ماڈلوں سے 40 فیصد تک زیادہ ایندھن کی بچت ہوگی۔ مثال کے طور پر روایتی ماڈلوں سے 60 کلو گرام فی لیٹر ہلکی ہے۔
بالخصوص 40 فیصد بڑھوتری میں سے انجن ٹیکنالوجی کی بہتری (14 فیصد)، پہلے سے کم وزن (5 فیصد)، ہوا کے خلاف کم مزاحمت (3 فیصد)، چلنے رکنے کے عوامل (10 فیصد) اور دوسری خوبیاں شامل ہیں۔
ڈائی ہیٹسو نئی ٹیکنالوجی کے اس پیکج کو، جسے ای ایس ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے، دوسرے ماڈلوں، بشمول ملک سے باہر فروخت کیے جانے والے ماڈلوں، میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.