اخبار:سیکیسوئی جوشی کارپوریشن، کیوسیرا کارپوریشن اور اس کی اپنی ملکیت علاقائی طور پر شمسی توانائی کی فروخت سے متعلق ذیلی کمپنی کیوسیرا سولر کارپوریشن نے مل کر ایکو شیل تیار کیا ہے جو کہ ایک کثیر المقاصد شمسی توانائی سے چلنے والی پناہ گاہ ہے، جس میں کیوسیرا کے تیار کردہ شمسی بجلی بنانے والا نظام چھت کی جگہ اور کم خرچ ایل ای ڈی روشنی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوئی ہیں۔
یہ نئی مصنوعات ان عوامی جگہوں پر استعمال کے لیے بنائی گئی ہیں جنہیں دھوپ اور بارش سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے بس اور ٹیکسی اسٹاپ، بینچوں اور راہداریوں کی چھتیں۔ جاپانی منڈی میں اسے جمعرات کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا جس کا ہدف بلدیات اور نجی کمپنیاں ہیں۔
پناہ گاہ ایس جے سی کے روایتی کثیر المقاصد پناہ گاہی نظام کے ساتھ کیوسیرا کے شمسی توانائی پیدا کرنے والے نظام اور توانائی میں کم خرچ ایل ای ڈی بتیوں پر مشتمل ہے تاکہ بس اسٹاپ اور دوسری عوامی جگہوں پر عمومًا پائی جانے والی چھتوں کی نسبت ماحول دوست موسم سے بچاؤ کا متبادل پیش کیا جاسکے۔
پورے جاپان میں 11 مارچ کے زلزلے اور پیدا ہونے والے جوہری توانائی کے بحران کے بعد توانائی کے استعمال میں بچت کے لیے ایسے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں شہری منصوبہ بندی میں ماحولیاتی آگاہی کو بھی بہت زیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے۔ پناہ گاہ کے شمسی توانائی کے نظام سے حاصل کردہ بجلی سے اردگرد کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں، جیسا کہ اشتہاری بورڈوں کو چلانا، اضافی توانائی کی بجلی کی کمپنیوں کو فروخت، اس طرح جاپان میں موسم گرما میں متوقع بجلی کی بڑھنے والی طلب پر قابو پانا وغیرہ۔ مزیدبرآں پناہ گاہ کم توانائی والی ایل ای ڈی بتیاں استعمال کرتی ہے جو توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحول میں رات کے وقت کاربن ڈائی آکسائیڈ کا بھی کم اخراج کرتی ہیں۔
مزید یہ کہ پناہ گاہیں قدرتی آفت کی صورت میں بجلی کے ہنگامی ذخیرے کے طور پر استعمال ہوسکتی ہیں، چونکہ پناہ گاہ میں آؤٹ پٹ دینے والی جگہ موجود ہے جہاں سے موبائل فون یا دوسرے اہم برقی آلات کو چارج کیا جاسکتا ہے۔