توچیکی کا (کچھی چور) زیرجامہ چور دھر لیا گیا

اخبار : پولیس نے جمعے کو بتایا کہ انھوں نے توچیگی صوبے میں ایک آدمی کو ایک ہائی سکول کی طالبہ کے گھر سے
  کا زیر جامہ چراتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آدمی، جس کا نام نوموٹو ناؤیا اور عمر 24 سال ہے، کو پہلے بھی ان الزامات کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے۔
 نِکان سپورٹس کے مطابق، نوموٹو، جو جزوقتی فیکٹری کارکن ہے، نے لڑکی سے اس کے گھر کا پتا پوچھنے سے پہلے، موبائل ای میل پر اس سے دوستی کی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے اپنا پتا اسے ای میل کردیا۔ پولیس کے مطابق وہ اس کے گھر غیر قانونی طور پر داخل ہوا اور زیر جاموں کے 18 جوڑے چرائے۔
نوموٹو کے گھر کی تلاشی لی گئی جس میں پولیس کو زیر جاموں کے 280 آئٹم ملے، نِکان نے بتایا۔  پولیس اب ان امکانات پر تفتیس کررہی ہے کہ اس نے ایسی ہی دوسروں چوریوں کا ارتکاب کیا ہے یا نہیں۔