اخبار :
پچھلے سال ایمولینسوں کی طرف سے ہسپتالوں میں لائے جانے والے ہنگامی امداد کے منتظر 16000 سے زائد مریضوں کو کم از کم تین ہسپتالوں نے داخل کرنے سے انکار کردیا، یہ بات آگ و سانحات سے متعلق ادارے نے جمعے کو میڈیا کے لیے جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہی۔
2010 میں کم از کم تین ہسپتالوں سے انکار سننے والے ہنگامی مریضوں، جسے جاپانی میڈیا نے “ایمبولینس پاسنگ” کا نام دیا”، کی تعداد 2009 کے کیسوں کے مقابلے میں 3000 زیادہ تھی۔
ایجنسی، جو وزارت داخلہ و کمیونیکیشن کا ایک شعبہ ہے، نے رپورٹ میں کہا کہ انکار کے ان کیسوں کے پچھلے سال کے اعداد و شمار موجود ریکارڈ کا بلند ترین ہیں۔ ایجنسی سے 727 ایسے کیس بھی ریکارڈ کیے جنھیں 10 سے زیادہ ہسپتالوں کی طرف سے انکار سننے کو ملا۔ ایک کیس میں ایک ہنگامی مریض کو 41 ہسپتالوں نے انکار کردیا۔
انکار کے سلسلے میں بتائی گئی وجوہات میں ڈاکٹروں کا سرجری یا مشورہ دینے میں مصروف ہونا، بستروں اور آلات کی عدم فراہمی، اور متعلقہ بیماری کے ماہر کا ڈیوٹی پر نہ ہونا شامل ہیں۔